جہلماہم خبریں

جہلم میں چکی آٹا کی قیمت میں بھی مزید 5 روپے فی کلو اضافہ

جہلم: چکی آٹا کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلوکااضافہ کر دیا گیا۔ چکی آٹے کے نرخ 115 روپے سے بڑھا کر 120 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

چکی آٹے کے نرخوں میں ایک ماہ میں 10 روپے فی کلوکا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایک ماہ میں چکی آٹے کا ریٹ 110 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کیا گیاہے۔

اس حوالے سے چکی مالکان کا کہنا ہے کہ بازاروں میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہماری مجبوری ہے۔ گندم کا ریٹ اس وقت 4000 سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔حکومت گندم کے نرخوں میں کمی کروائے ہم آٹے کے نرخوں میں خود بخود کمی کر دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button