جہلم

یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے زیراہتمام عبدالحفیظ کے اعزاز میں شاندار تقریب

جہلم: نجی ہوٹل جی ٹی روڈ جہلم میں یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے زیراہتمام ایک پروقار ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے تعینات ہونے والے آفیسرز CEO ایجوکیشن سیف اللہ ڈھلوں اور DEO ایلیمنٹری ایجوکیشن عبدالحفیظ کے ساتھ محکمہ ایجوکیشن جہلم کے تمام ضلعی آفیسرز نے شرکت کی۔

تقریب میں DEO سیکنڈری سید ولایت اللہ شاہ ، DEO فی میل میڈم کوثر سلیم ، ڈپٹی DEO جہلم راو عبدالکریم، ڈپٹی DEO دینہ ملک صفدر علی، ڈپٹی DEO سیکنڈری شاہد صدیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن راجہ اشفاق اور AEO ہیڈ کوارٹر میاں شبیرشامل تھے۔

یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے ضلعی عہدہ داران نے تمام آفیسرز کو ویلکم کہا، اساتذہ کے مسائل پیش کیے جس پر آفیسرز نے اساتذہ کے تمام مسائل اور مطالبات کو کھلے دل سے تسلیم کیا اور ترجیحی بنیادوں پر تمام مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔

اساتذہ کے نمائندوں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی جس میں جہلم سے راجہ افضل کیانی، راجہ زبیر جنجوعہ، چودھری قدیر، راجہ ظفر کیانی، مرزا ظفر، اشتیاق ساہی، نزیر پنجابی، عاصم مشتاق کیانی، راجہ وسیم جنجوعہ، مظہر کیانی، چودھری مظہر سعید، سوہاوہ سے سید حسن شاہ،قاری امجد، نوید احمد، دینہ سے ملک افضل، حامد بلال، محمد علی، پنڈ دادنخان سے ملک نور محمد نورانی، قاری امتیاز، انور بھلہ اور منیر للہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button