جہلماہم خبریں

جہلم میں شدید دھند کا راج، ضلع بھر میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا

جہلم: گزشتہ چند روز سے شدید دھند کا راج، دھند کی وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ شدید دھند سے جی ٹی روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کا سفر کرنا دشوار ہوکر رہ گیا۔

شہر کی سڑکوں پر دو پہر کے وقت محض چند لمحوں کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور سر شام ہوتے ہی دوبارہ دھند اور سردموسم کیوجہ سے آمدورفت معطل ہوکر رہ جاتی ہے۔

دیگر سڑکوں پر سفر کرنا انتہائی دشوار ہوکر رہ جاتا ہے جس سے سرکاری ملازمین دوسرے شہروں میں اپنے سرکاری اور زاتی کاموں کے لئے سفر کرنے والوں کو دشواری کا سامناکرنا پڑتا ہے خصوصاً مضافاتی و دیہاتی علاقوں سے آنے والے طالبعلموں کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں دشواری کا سامناکرنا پڑتا ہے شدید دھند سے فصلوں پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دھند سے جانوروں کے لئے سبز چارے کی کمی کا مسئلہ درپیش ہوچکا ہے جبکہ گندم کی بڑھتوری بھی متاثر ہو رہی ہے، دھند میں جہاں کا روبار زندگی معطل ہو چکی ہے وہیں شہر کی مارکیٹیں اور بازار سرشام ہی خالی ہو جاتے ہیں ، شدید دھند سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور شہری نزلہ زکام اور کھانسی جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق دھند کے عذاب سے بارش ہی جان چھڑا سکتی ہے جو کہ اگلے چند روز میں دور دور تک نظر نہیں آرہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button