جہلم
موسم سرما میں بچوں کی اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر نعیم غفار

جہلم: ڈاکٹر نعیم غفار نے کہا ہے کہ موسم سرما میں بچوں کی اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، بچوں کو ٹھنڈ، بخار، زکام، کھانسی و سردی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ اطفال کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم غفار نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ بچوں کی موسم سرما میں ہر وقت دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے والدین سے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت پر والدین خصوصی توجہ دیں کیونکہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ہمیں کل کے معماروں کی صحت پر بھر پور توجہ دینا ہوگی۔