امپورٹڈ حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی ملکی معیشت تباہ کر دی۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: پاکستان تحریک ا نصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ عمران خان جرات و بہادری کے مایہ ناز برینڈ بن چکے ہم ہر محاذ پر چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روز بروز تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس سے امپورٹڈ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
چوہدری فراز نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں اپنے اقتدار اور ساکھ کو بچانے کیلئے مایوس کن ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں ،لیکن عوامی سمندر کے سامنے ٹھگو ں کا ٹولہ ریت کی دیو ارثابت ہوگا باشعور عوام انکے گھناؤنے عزائم سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں، عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو مشکل سے مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کا مستقبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ پورے ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں تاکہ غیر یقینی کی فضا ختم ہو، ملک میں بحرانی کیفیت ہے۔ امپورٹڈ حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں امپورٹڈ حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی ملکی معیشت تباہ کر دی صنعتی شعبہ زوال پذیر ہو چکا ہے، مہنگائی بیروزگاری میں غیرمعمولی اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
چوہدری فراز حسین نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے اپنے مقدمات ختم کروانے سمیت نیب کے بھی پر کاٹ دیئے ہیں تاکہ لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے ۔ عوام انکے مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں قوم ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے پی ٹی آئی کوشا ں ہیں اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر ضلع جہلم کے غیور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہے ہیں وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے اربوں، کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کروا کے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی لدھڑ خاندان سے محبت ہمارے اوپر قرض ہے انشاء اللہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے ۔