جہلم کی پوسٹل کالونی میں ایک کواٹر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کرایک خاتون زخمی

جہلم: جی پی او کی پوسٹل کالونی میں G-6 کواٹر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک خاتون زخمی جبکہ اسکاخاوند اور بچی محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ جی پی او جہلم کے ملازمین کی رہائشی کالونی میں قائم بوسیدہ کواٹر کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں نزیراں بی بی زخمی جبکہ اسکا خاوند اور بچی محفوظ رہے۔
قابل زکر بات یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ کواٹرز کاکرایہ مرمت کے نام پر پیسے کاٹ کرتنخواہ ادا کی جاتی ہے پچھلے کئی سالوں سے جی پی او جہلم کے کواٹرز کی نہ تو مرمت کی گئی ہے اور نہ ہی تز ئین وآرئش کی گئی ہے۔
ملازمین کی تنخواہوں سے کی جانے والی کٹوتی کسی کو کوئی علم نہیں کہ کہاں استعمال کی جارہی ہے، جی پی او جہلم کے بیشترکواٹرز بھوت بنگلے کی منظر کشی کررہے ہیں جبکہ اس حوالے سے متعلقہ افسران نے ملازمین کے مسائل سے مکمل لاتعلقی اختیار کررکھی ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعیدسمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کسی بڑے حادثے کا انتظار کیے بغیر جی پی او جہلم کی پوسٹل کالونی کے کواٹرز کی مرمت وغیرہ کروائی جائے تاکہ ملازمین کے بیوی بچے بغیر خوف و خطر زندگیاں بسر کرسکیں۔