جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین منشیات فروش ملزمان سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 590 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عرفان اور حسیب طاہر کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد عرفان سے 640 گرام چرس اور ملزم حسیب طاہر سے 540 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےشراب سپلائر ملزم تیموتیس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔