بلال اظہر کیانی کی ضلع جہلم میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شروع

سوہاوہ: امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 60 جہلم راجہ بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ سمیت ضلع بھر میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بلال اظہر کیانی اور کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 24 راجہ عاصم کیانی نے تحصیل سوہاوہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تنویر پنوار سے ان کی رہائش گاہ پنوار ہاؤس کو ٹ دھمیک پر ملاقات کی۔

اس کے علاوہ بلال اظہر کیانی سوہاوہ کی کاروباری شخصیت شیخ امتیاز کے گھر بھی گئے اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24 راجہ غلام حسین کیانی سے بھی خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں آنے والے جنرل انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button