پنڈدادنخان
حافظ محمد شفیع اور الحاج نذیر احمد سعیدی کے سالانہ عرس مبارک 28 نومبر کو پنڈدادنخان میں منعقد ہوں گے

پنڈدادنخان: حافظ محمد شفیع اور الحاج نذیر احمد سعیدی کے سالانہ عرس کا آغاز 28 نومبر بروز سوموار جامع مسجد خواجگان محلہ کوٹ کلاں پنڈدادنخان میں منعقد ہوگا جس میں معروف عالم دین پیر سید حامد سعید کاظمی اور پیر محمد اجمل رضا قادری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ذیشان فاروق بلوچ نے کہا ہے کہ عرس میں آنے والے تمام عقیدت مندوں کے لیے سالانہ عرس کا انعقاد کیا جا رہا ہے عرس میں آنے والے تمام معززین کو خوشاآمدید کہتے اور بھرپور کوشش کریں گے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کامیاب عرس منعقد کیا جائے۔