جہلم

محکمہ اوقاف کی جہلم میں مجموعی طور پر نو ٹیفائیڈ وقف رقبہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

جہلم: محکمہ اوقاف نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے 12 ڈویژنز میں مجموعی طور پر نو ٹیفائیڈ 74 ہزار 1984 ایکٹر، ایک کنال 14 مرلہ وقف رقبہ کی تفصیلات سامنے آگئیں جو 1960 سے لیکر تا حال وقف کئے گئے مزارات مساجد، گھروں، دکانات ، کمرشل پلازوں، پٹرول پمپس، سائٹس، گودام ، فیکٹریز و دیگر املاک پر مشتمل ہیں۔

پنجاب میں اوقاف کے پاس 20 ہزار 9سو 17 ایکڑ5 کنال 11 مرلے رقبہ قابل کاشت اور 45 ہزار 56 ایکڑ 4 کنال 3 مرلہ رقبہ نا قابل کاشت ہے۔ محکمہ کے پاس پنجاب بھر میں 1426 مکانات ،6179 دکانیں اور 590 دیگر وقف املاک بھی موجود ہیں۔

جہلم پریس کلب کو موصول ہونیو الی تفصیلات کے مطابق دربار سلیمان پارس ، چونترہ، کھرالہ، بابا کر م شاہ سرکار، جلالپور شریف، چوآ سیدن شاہ، دینہ، لاہور ، بادشاہی مسجد زون میں 12 ایکڑ 2 کنال 7 مرلے وقف رقبہ موجود ہے جو قابل کاشت نہیں جبکہ اس زون میں ایک متفرق مد میں بھی املاک موجود ہے۔

داتا دربار زون میں 126 ایکڑ 1 کنال6مرلے وقف رقبہ میں سے 120ایکڑ 1 کنال 2 مرلے رقبہ قابل کاشت اور 36 ایکڑ 4 مرلے رقبہ نا قابل کاشت ہے ، اس زون میں 11 گھر اور 247 وقف دکانیں ہیں۔ داتا دربار ہسپتال زون میں6ایکڑ 6 کنال وقف رقبہ ہے جو قابل کاشت نہیں۔

لاہور زون میں 2139ایکٹر 3 کنال 14 مرے وقف رقبہ میں سے 1534 ایکڑ 4 کنال 9 مرے رقبہ قابل کاشت 604 ایکڑ7 کنال 5 مرلے رقبہ ناقابل کاشت ہے۔ اس زون میں 849 گھر، 1549 دکانیں اور 173 متفرق املاک بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button