جہلم

جہلم کے غیور عوام نے مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن کو مسترد کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ ملک نسیم

جہلم: ملک نسیم نے کہا کہ ن لیگ کا ضلع جہلم میں نام و نشان مٹ چکا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع سے کارکنوں کو دعوت دیکر ورکر کنونشن کے نام پر پاور شوکرنے کی ناکام کوشش کی۔

تحریک انصاف کے ضلعی رہنماسابق ناظم ملک نسیم نے مقامی میرج ہال میں منعقد ہونے والے ن لیگ کے ورکرز کنونشن کو ن لیگ کا فلاپ ترین شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کے غیور ، نڈر، دلیر عوام نے مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن کو مستر د کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

ملک نسیم نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری ، ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت پچھلے 6 ماہ سے سینکڑوں ریلیاں، جلسے آزادی مارچ اور دیگر پی ٹی آئی کی تقریبات میں ورکروں کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ضلع جہلم کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے قائدین سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ڈویژنل کنونشن کی ناکامی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے غیور عوام نے ن لیگ کو مسترد کردیاہے ،اب عوام پی ٹی آئی کے نہ بکنے نہ جھکنے والے قائد عمران خان ، سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری ، فیصل فرید ، چوہدری فراز حسین ، چوہدری فوق شیرباز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ضلع جہلم حقیقی معنوں میں پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے۔

ملک نسیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن گزشتہ روز اتنے ورکرز بھی اکٹھے نہیں کر سکے جتنے ایک مداری اپنے تماشے کے دوران اکٹھے کر لیتا ہے۔ این اے 60 اور 61سے شکست ن لیگی وڈیروں اور جاگیرداروں کا مقدر بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل امپورٹڈ حکمرانوں نے مرکز میں حکومت قائم کی جو کہ 27 کلو میٹر پر مشتمل ہے ۔ پچھلے 6 ماہ میں امپورٹڈ حکمرانوں نے بجلی ، پٹرولیم مصنوعات، گندم ، سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا، غریب سفید پوش طبقہ 2 وقت کی روٹی کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے 3 سالہ دورِ اقتدار میں وطن عزیز کے غیور عوام کے لئے بے پناہ عوامی ، فلاحی منصوبے شروع کئے گئے ۔ کورونا کے ایام میں غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی حکومت کی طرف سے مالی معاونت کی گئی۔ ضلع جہلم کی عوام نے جس طرح گزشتہ روز ن لیگ کے ورکر کنونشن کو ناکام بنایا ہے اس پر پی ٹی آئی کی قیادت ضلع جہلم کے عوام کی مشکور ہے۔

ملک نسیم نے کہا کہ 26 نومبر کو وہ راولپنڈی کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اپنے قائد عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد حسین چوہدری ، ضلعی جنرل سیکرٹر ی فراز حسین چوہدری کی قیادت میں عمران خان کا استقبال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button