پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاک چنار ونگ کے زیر اہتمام عابد چغتائی کی والدہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس، اہم شخصیات کی شرکت

دبئی: ماں شفقت، خلوص، بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے یہ دنیا کی سب سے پیاری ہستی ہے جس کا خیال ذھن میں آتے ہی ایک لطیف سا احساس جاگتا ہے ماں کا سایہ چلچلاتی دھوپ میں گھنے پیڑ کی چھاؤں جیسا ہے اس کا دست شفقت شجر سایہ دار کی طرح سائبان بن کر اولاد کو سکون کا احساس دلاتا ہے ماں کی نرم و گرم گود کبھی پریشانیوں کی سردی محسوس نہیں ہونے دیتی۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نےپاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاک چنار ونگ کے زیر اہتمام عابد چغتائی سابق امیدوار براے ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل خواجہ رتنوئی عباس کاشر، سردار شہزاد چغتائی، مولانا عرفان صدیقی، سردار چنگیز خان کی والدہ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب میں کیا۔

دعائیہ تقریب سے صاحبزادہ عمر سلیمان، صد ر پاک چنار ونگ دبئی راجہ امجد کبیر، سینئر نائب صدر سردار دانش طارق، جنر ل سکرٹیری عمران علی جان، داود شریف، راجہ واجد کبیر، پاکستان سے آئے مہمان سردار عمران، راجہ محمد شفیق، راجہ اسد خالد، خالد گوندل، سردار ایاز ، شہباز بیگ، سردار ساجد شریف، عاصم برق، سردار آصف نور، لیا قت عزیز، بدر شفاعت عباسی، عاطف جنون، راجہ شجاعت صابر،عمران عباسی، جاوید جاذب، فیصل مجید، محمد شکیل دھاری، محمد عارف، سردار سرفراز اسحاق، سردار ناصر، عبدالرحمان خان، سردار عاطف، سہیل عباسی اور سردار سعد نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ دنیا میں ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ ماں خدا کی محبت کا دنیا میں ایک روپ ہے۔ ماں کی قدموں میں جنت رکھی گئی ہے ماں اپنے بچوں کے لیے جیتی ہے اور بچے اس کی سب سے بڑی دولت ہوتے ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ سردار شہزاد چغتائی، سردار عابد چغتائی اور عباس کاشر کی والدہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں انکے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پورے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور انکی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

تقریب کے آخر میں مولانا صاحبزادہ عمر سلیمان نے خصوصی دعا کروائی، دعا ئےمغفرت کے بعد عابد چغتائی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button