عمران امجد کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، سماجی شخصیت افتخار احمد اعوان کی مبارکباد

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی آفیسر انسپکٹر یاسر محمود ربانی نے کرائم فائٹر پولیس آفیسر عمران امجد کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیکر سب انسپکٹر کا رینک لگا دیا، معروف سماجی شخصیت افتخار احمد اعوان نے کرائم فائٹر عمران امجد کو سب انسپکٹر بننے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم معروف سماجی شخصیت و سابق موٹر وے پولیس آفیسر افتخار احمد اعوان نے عمران امجد جو کہ پنجاب پولیس کے ہونہار محنتی پولیس آفیسر ہیں انکو اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر افتخار احمد اعوان نے کہا کہ عمران امجد نے ہمیشہ قانون کے مطابق فرائض سر انجام دیے، مجھے امید ہے کہ آپ حسب روایت اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لئے اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری طرف سے اور اہلیان علاقہ کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button