جہلم
سماجی شخصیت ملک محمد صادق نے ڈی ایس سٹی سرکل دفتر میں CCTV کیمرے لگوا دئیے

جہلم: ملک محمدصادق آف یوکے نے ڈی ایس سٹی سرکل دفتر میں CCTV کیمرے لگوا دئیے، میونسپل کارپوریشن جہلم میں خستہ حال سینٹری انسپکٹر کے کمرے کو مرمت کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک محمد صادق آف یوکے نے اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل دفتر کے باہر پودے کیاریاں فٹ پاتھ بنوانے کے بعد دفتر ڈی ایس پی سٹی میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوا دئیے۔
میونسپل کارپوریشن جہلم میں سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق کا کمرہ جس میں بیٹھ کر دفتری امور سر انجام دیتا تھا جس کی حالت خراب تھی، ملک محمد صادق آف یوکے اچھے اخلاق اور بہترین تعاون کرنے پر سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق کے کمرے کو رینیویٹ کروا دیا۔
ان کا کہنا تھا لوگ اس دفتر کام کی غر ض سے آتے ہیں اس کی خالت کھنڈر نماتھی اس کو درست کروا دیا ہے۔