جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، منشیات فروش ملزم حنیف سے 2110 گرام ہیروئن اور پسٹل 30 بور معہ روندز جبکہ ملزم تیمور سے 120 گرام چرس جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ابرار سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر لئے۔

تھانہ سول لائنز پویس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتارکرلیا، ملزم بلال سے پسٹل نائن ایم ایم معہ روندز برآمد لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پیشہ وار جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button