جہلماہم خبریں

حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں افراتفری ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: حکومت کے پاس ملک میں مہنگائی کے خاتمے کا کوئی منصوبہ نہیں، ہے اسی لئے پاکستان کے غریب عوام مہنگائی کے ستائے ہوئے عمران خان کے خلاف سڑکوں پر آ گئے ہیں، اب یہ احتجاج پی ٹی آئی کے اقتدار کے خاتمے تک جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ مہنگائی اور بیروز گاری میں دن بدن اضافے ہونے کی صورت میں کراچی سے خبیر تک پی پی پی کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں عوام کی مثالی شرکت نے عمران خان کی جعلی مقبولیت کو پول کھول دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان سچ بولنے اور سچ دکھانے والے صحافیوں کو نشانہ بنا کر ان کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے اس کی زندہ مثال عاصمہ شیرازی کا معاملہ جو ایک انفرادی نہیں بلکہ حکومت سے اختلاف راے رکھنے پر ان کی آواز کو کچلنا اب حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک میں افراتفری بے یقینی سی صورتحال ہے، عوام اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ان کے اپنے اتحادی حکومت کے ساتھ خوش نہیں ہیں، پی ٹی آئی کے اندر پھوٹ پڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی بھی کام مشاورت سے نہیں کرتی اور ان کا رویہ نہ عسکری قیادت، اپوزیشن اور اداروں کے ساتھ ٹھیک ہے، ایسے تمام حالات کی ذمہ دار حکومت ہے جس نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button