
پنڈدادنخان: بلدیاتی ادارے بحال ہونے کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے چارج سنبھال لیا، کھیوڑہ ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی سیٹ خالی، منتخب کابینہ نے سابق چیئر مین اور وائس چیئرمین پر عدم اعتماد کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما ضلع کونسل کے چیئرمین راجہ قاسم علی نے ضلع کونسل کا چارج سنبھال لیا جبکہ پنڈدادنخان میونسپل کمیٹی کے چیئر مین ملک محسن سمیت منتخب عہدیداران نے چارج سنبھال لیا۔
آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کی ٹاؤن کمیٹی چیئرمین اور وائس چیئر مین کی سیٹ خالی ہے، ہاؤس نے سابق چیئر مین اور وائس چیئر مین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی تھی جس پر دونوں عہدیداران کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے بلدیاتی نظام سے ہی عام آدمی کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی ممکن ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔