جہلم

احساس کفالت پروگرام، ٹی وی چینلز گیم شو کے نام پر سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا سلسلہ بند نہ ہو سکا

جہلم: ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی سموں کی تصدیق کروانے کے باوجود احساس کفالت پروگرام، ٹی وی چینلز گیم شو کے نام پر سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا سلسلہ بند نہ ہو سکا، نوسربازوں نے بائیو میڑک سسٹم کو بھی مات دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح جہلم کے شہریوں کو بھی آئے روز احساس کفالت پروگرام، ٹی وی چینلزگیم شو کے حوالے سے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں اور سادہ لوح شہری اس حوالے سے ہزاروں ، لاکھوں روپے ان فراڈیوں کے جھانسے میں آکر لٹا دیتے ہیں اور شرمندگی کے باعث کسی سے اظہار بھی نہیں کر پاتے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جہلم سمیت ملک بھر میں موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کو بائیو میڑک کے تحت رجسٹرڈ کرنے کے بعد سمز استعمال کرنے کا طریقہ کار متعارف کروا رکھا ہے ۔

نوسر بازوں نے متعلقہ محکمے کے اہلکاروں کی پشت پناہی کی وجہ سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے آئے روز ضلع بھرکے مختلف مقامات سے خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں کہ نوسر باز احساس کفالت پروگرام، ٹی وی چینلزگیم شو کے نام پر بے وقوف بنا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

بدقسمتی سے ایسے عناصر کا محاسبہ کرنے والے ادارے پی ،ٹی ،اے نے اس سلسلہ میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے فراڈیوں کو متعلقہ ادارے کے ذمہ داران کی پشت پناہی حاصل ہے ، جس کیوجہ سے ایسے عناصر کو قابو کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بس کی بات نہیں ۔

ضلع بھر کے شہریوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، وفاقی وزیر داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ احساس کفالت پروگرام، ٹی وی چینلزگیم شو کے نام پر لوٹ مار کرنے والے نوسربازوں کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ وطن عزیز کے شہریوں کو ان کی لوٹ مار سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button