پنڈدادنخان

ہرنپور دھریالہ جالپ روڈ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے، ٹرانسپورٹر اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے بھرنے لگے

پنڈدادنخان: منتخب نمائندوں سے نالاں محکمہ ہائی وے سے مایوس ٹرانسپورٹرز کا ہرنپور دھریالہ جالپ روڑ پر اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے بھرنے کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرن پور دھریالہ جالپ روڑ گزشتہ دنوں ہونی والی بارشوں کے باعث بالکل ناقابل استعمال ہو چکا تھا جس کے بعد مقامی ٹرانسپورٹروں کی لوڈ گاڑیاں روزانہ ہزاروں اور لاکھوں روپے کا نقصان کرنے لگی تھیں۔

نئی سڑک کے بننے میں کافی عرصہ لگے گا جبکہ ٹرانسپورٹر مذکورہ نقصان کے باعث انتہائی پریشان تھے، گزشتہ چار سال سے منتخب نمائندوں کی بھی اس پر کوئی توجہ نہیں تھی جبکہ محکمہ ہائی وے سے عوام پہلے ہی بہت مایوس ہیں۔

مقامی ٹرانسپورٹروں نے لاکھوں روپے روزانہ کے نقصان سے بچنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت پنڈدادنخان سے دریالہ جالب تک سڑک کے گڑھوں کو بھرنے کا پروگرام شروع کر دیا ہے جو کہ نہ صرف منتخب نمائندوں کے لئے بلکہ محکمہ ہائی وے کے لیے بھی باعث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button