پنڈدادنخان

میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے درجنوں سینٹری ورکرز دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم

میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے درجنوں سینٹری ورکرز دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سینٹری ورکرز شدید مشکلات کا شکار، دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا، شہر کو صاف ستھرا رکھنے والوں سے امتیازی سلوک قابل افسوس ہے، ڈی سی جہلم نوٹس لیں سماجی حلقوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے درجنوں سینٹری ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، درجنوں ورکرز کو دو ماہ کی تنخواہ ابھی تک نہیں مل سکی جس سے سردی کے موسم میں ورکرز کو روزمرہ کے معمولات میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے دوکانداروں نے ورکرز کا ادھار کھاتہ بھی بند کر دیا ہے۔

سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button