سوہاوہ
میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر اظہر مجید نے چارج سنبھال لیا

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں نئے تعینات ہونیوالے چیف آفیسر اظہر مجید نے چارج سنبھال لیا، اظہر مجید اس سے قبل میں چیف افیسر سوہاوہ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ محمد علی نے چیف افیسر سے ملاقات کی اور بازار کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا، سوہاوہ کے شہریوں نے بھی سی او اظہر مجید سے ملاقات کی اور چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
میونسپل کمیٹی کے عملہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سوہاوہ شہر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں۔
چیف آفیسر نے کہا کہ بازار میں تجاوزات اور رکشہ سٹینڈ کے حوالے سے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے، انہوں نے پانی کے مسئلہ کو بہتر کرنے کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔