ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

ڈومیلی کے علاقہ کلرہ کے قریب رکشہ کی کار کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور سمیت 3 افراد شدید زخمی

ڈومیلی کے علاقہ کلرہ کے قریب رکشہ کی کار کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور سمیت 3 افراد شدید زخمی، زخمی ہسپتال منتقل، اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس اور تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقے کلرہ کے قریب چنگ چی رکشہ آگے سے آنیوالی کار سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور اوررکشہ میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئی۔رکشہ تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرکارسے ٹکرایا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122،پٹرولنگ پولیس،چک مہیوں اور تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کیا، جہاں ایک شخص کو گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے جہلم ہسپتال ریفرکردیاگیا۔

کارسوار محمدعالم زیب ولد گل زمان ساکن مانسہرہ کاتھاکارنمبری اے کیوایف 527ہے۔جبکہ رکشہ ڈرائیورمحمدعظیم ولدفیروز خان ساکن جھنگ کھوکھراں،غلام رسول ولدمحمدانورساکن جھنگ کھوکھراں اور تنویراحمدولد خالد پرویز ساکن دانی دہرہ سے شناخت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button