ٹیکسلا یونیورسٹی سب کیمپس پنڈدادنخان میں کلاسز کے اجراء کا باقاعدہ اعلان

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کی سب بڑی خبر، ٹیکسلا یونیورسٹی سب کیمپس پنڈدادنخان میں کلاسز کے اجراء کا باقاعدہ اعلان، گورنمنٹ الیبرونی ڈگری کالج کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اہلیان تحصیل پنڈدادنخان کیلئے سب سے بڑی خبر کہ ٹیکسلا انجینئرنگ یونیورسٹی سب کیمپس پنڈدادنخان میں کلاسز کے اجراء کا باقاعدہ اعلان رجسٹرار ٹیکسلا یونیورسٹی خالد محمود قادری، رفعت محمود ڈائریکٹر سیکورٹی، خالد قریشی ریزیڈنٹ اڈیٹر نے آج دورہ پنڈدادنخان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا یونیورسٹی سب کیمپس پنڈدادنخان کی تعمیر میں مختلف مسائل کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور کلاسز کے اجراء میں تاخیر ہوئی، ان مسائل کو حل کر لیا گیا اور کیمپس کی تعمیر کیلئے پی سی ون ایچ ای سی کو بجھوا دیا گیا ہے اور یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز جلد کر دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی کی طرف سے بی ایس کمپیوٹر بی ایس میتھ بی ایس کیمسٹری کیلئے کلاسز کا اجراء اس سمسٹر سے شروع کر دیا جائے گا جس کے الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کی طرف سے بہترین رسپانس قابل تحسین ہے۔
رجسٹرار خالد محمود قادری نے کہا کہ البیرونی ڈگری کالج کے علاوبھی دیگر اپشن زیر غور ہیں، انشاء اللہ اس سمسٹر یا آنے والے سمسٹر میں کلاسز شروع ہو جائیں گی جس کے اہلیان تحصیل کا تعاون درکار ہے۔ پرنسپل الیبرونی ڈگری کالج نزاہت الرحمٰن رانجھا، صدر پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نیاز اعوان ، چوہدری کاظم عورہ، ملک اکرام سروبہ نے کلاسز کیلئے کالج ہاسٹل سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سینئر قانون دان چوہدری یاسر گوندل سٹی ویلفیئر کونسل ڑجسٹرڈ انجمن تاجران محبان ویلفر سوسائٹی السلام آباد پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں تحصیل پریس کلب ڑجسٹرڈ پنڈدادنخان AiM متحدہ سالٹ رینج فیڈریشن امن کمیٹی سمیت تحصیل بھر کی رفاعی سماجی تنظیموں سول سوسائٹی نے رجسٹرار ٹیکسلا یونیورسٹی خالد محمود قادری رفعت سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔