پنڈدادنخان
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھریالہ جالب میں 200 پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

پنڈدادنخان: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھریالہ جالب میں دو سو پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے سکول کونسل نے باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا، سکول میں شجرکاری کے آغاز کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دریالہ جالب کے ہیڈ ماسٹر شوکت محمود نے دعا کروائی اور اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا سکول کا تمام سٹاف بھی موجود تھا۔
شجرکاری مہم کی مناسبت سے دو سو کے قریب پودے لگائے گئے جن میں پھل دار اور سایہ دار پودے شامل ہیںجبکہ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسر ان و عملہ نے خصوصی شرکت۔