جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بینک اسلامی جہلم برانچ کے مابین مفاہمتی یاداشت

جہلم: بینک اسلامی جہلم برانچ کے منیجر علی اصغر نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ کیساتھ ایک مفاہمتی یاداشت (MOU) پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یاداشت کے مطابق بینک اسلامی جہلم برانچ میں عہدیداران، ایگزیکٹو ممبر، جنرل ممبرز اور سٹاف کو اسپیشل پروٹوکول دیا جائے گا، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک سال سے پرانے ممبرز کو بینک اسلامی جہلم آٹو فنانس فیسیلٹی جہلم چیمبر آف کامرس سے تصدیق کے بعد دے گا۔

جہلم چیمبر آف کامرس کے تین سال تک ٹیکس کاگوشوارہ جمع کروانے ممبرز کو لامحدود آٹو فنانس کی سہولت دی جائے گی، آٹوفنانس کی منظوری کاروبارکی مالی مالیت کی تشخیص کے بعد کی جائے گی۔

اس موقع پر سابق نائب صدرای پی سی سی آئی راجہ محمد انور، سابق ایگزیکٹو ممبر راجہ سجاد اختر، ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز، سیکرٹری جنرل شاہ زیب خان و دیگرموجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button