فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد کا ماہانہ اجلاس، گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جہلم: فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری ظفر محمود مجاہدہ آباد دفتر میں منعقد ہو ا۔
تلاوت قر آن پاک کے آغاز کے بعد گزشتہ چھ ماہ کی کاردرگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سر پرست اعلیٰ چوہدری عبدالرشید نے عہدیداران و ممبران کو بتایا ہم نے اللہ کے فضل وکرم سے اس عرصہ میں تقریباً 400 خاندانوں کو راشن ، 11 بچیوں کو سلائی مشین ، ایک بچی کودو چارپائیاں اور تین خاندانوں کو پنکھے دئیے ہیں اور چند خاندانوں میں ڈیڑھ لاکھ تک نقد امداد بھی کی گئی ہے۔
صدر چوہدری ظفر محمود نے کہا کہ ہم نے 14اگست بھر پور انداز سے منایاجس میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آخر میں بچوں کو جھنڈیاں اور تحائف دئیے گئے، شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے بھی لگائے گئے۔
ملک سہیل انجم سیکرٹری اور ذالفقار کیانی نے اجلاس میں بتایا کہ پانی کی نئی ٹینکی لگادی گئی ہے اور باقاعددگی سے فلٹریشن پلانٹ کی بھی دیکھ بھال کی جاتی ہے، ڈینگی سے بچنے کیلئے عوام کی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سوشل ویلفیئر کی طرف سے معذور افرادکی امداد کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
شکیل انصاری نے بتایا کہ طلبہ وطالبات میںفری ٹیوشن بھی دی جارہی ہے جس میں تقریبا 15 بچے مستفید ہو رہے ہیں، آخرمیں بانی فلاحی کمیٹی چوہدری محمد لطیف ( مرحوم) کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی جنھوں نے اس فلاحی کمیٹی کا پودا لگایا جو کہ آج تنا آور درخت بن چکا ہے۔