جہلم

قائداعظم ایک عہد آفریں شخصیت، عظیم قانون دان اور بلند پایا مدبر رہنما تھے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد آفریں شخصیت،عظیم قانون دان اور بلند پایا مدبر رہنما تھے ،ان میں غیر معمولی قوت عمل اور عزم و جزم کا لازوال جذبہ تھا اور اس جذبے کو اجاگر کرنے کیلئے ہمیں ایک قوم کی صورت میں متحد ہونا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط کا سبق اور قوم میں اتحاد کا درس دینے والے قائد کے خوابوں کی تعبیر کو پورا کرنے کے لئے قائد کے فرمودات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی سوچ و فکر سے آگا کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ان کے فرمودات کو تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل کرکے آنے والی نسلوں کو آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button