کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل المرکزجہلم کی سیلاب متاثرین کی امداد کی دوسری کھیپ کیلئے نقد رقم کی امداد

جہلم: کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکز جہلم نے سیلاب سے متاثرین کی امداد کی دوسری کھیپ کے موقع پرمبلغ تین لاکھ ستاون ہزار تین سو چھ روپے نقد رقم کا عطیہ دیا ہے۔
اس سے پہلے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم سیلاب سے متاثرین کیلئے دو لاکھ روپے کی مالیت کا راشن بھی بجھوا چکی ہے۔ یاد رہے کہ ضلع جہلم سے پی ایم اے جہلم سے جو ڈاکٹرز کی ٹیم ان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گئی تھی اور وہاں فری میڈیکل کیمپ لگایا تھا۔
اس میں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ اور المرکز کونسل رجسٹرڈ کی ذیلی تنظیم میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی صدر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز بھی شامل تھیں، جہاں انہوں نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مریضوں کا فری طبی معائنہ کیا تھا اور مفت ادویات بھی دی تھیں۔