جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں ہماری خدمات کو کوئی بھی سیاسی مخالف چیلنج نہیں کر سکتا۔ فراز چوہدری

جہلم: چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے خاندان کے بزرگوں نے ضلعی تعمیر و ترقی کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں آج بھی لدھڑ خاند ان کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لاتعداد منصوبے جاری ہیں، بجلی کی فراہمی کے منصوبہ جات ہوں یا رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے معاملات ، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سمیت ضلع جہلم میں ہماری خدمات کو کوئی بھی سیاسی مخالف چیلنج نہیں کر سکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر ضلع کچہری میں جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کے محدود وسائل کے باجود بھی ہم نے ضلع جہلم کی تمام یونین کو نسلوں کی عوام کو مستفید کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ سازشی عناصر نے عوامی فلاح و بہبود کی ہماری سکیموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھر پور کوششیں کیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیشہ کی طرح انہیں نا کام ہونا پڑا اور آج ضلع جہلم کی تمام مین کونسلوں میں رابطہ سڑکیں تعمیر ہونے سے محرومیوں کا خاتمہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں اربوں روپے کے فنڈز چوہدری فواد حسین نے منظور کروائے جن پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد عوام جہلم تا لِلہ 2 رویہ سڑک سے مستفید ہونگے جبکہ جلالپور شریف کندوال نہرکے مکمل ہونے کے بعد جلالپور شریف سمیت ضلع خوشاب کے کسان خوشحال ہونگے ، بنجر زمینیں آباد ہونگی،جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔لدھڑ خاندان کی جڑیں عوام میں موجود ہیں کوئی بھی پیراشوٹر نام نہاد وطن پلٹ سیاستدان ضلع جہلم کے غیور ، باضمیر عوام کے ضمیر کا سودا نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر چوہدری رضوان منور، خادم اللہ بٹ، مرزا آصف ، چوہدری تاج سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button