جہلم
جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 3 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے لاری اڈہ جہلم راول آٹوز دوکان پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 3 قمار بازوں کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے محمد سلیم ولد محمد بوٹا ساکن پروفیسر کالونی جہلم، غلام نبی ولد غلام محی الدین ساکن روہتاس روڈ جہلم اور محمد شفیق ولد محمد رفیق ساکن کریم پورہ جہلم کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 14300 روپے نقدی، 3 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔