جہلم

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جہلم اِن سزلر ریسٹورنٹ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جہلم اِن سزلرز ریسٹورنٹ بمقام کینٹ چوک جہلم کے اونر چوہدری زاہد اختر نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمرمشتاق برگٹ کیساتھ ایک مفاہمتی یاداشت (MOU) پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یاداشت کے مطابق جہلم اِن ہوٹل پر 20 فیصد اور سزلر ریسٹورنٹ پر15 فیصد ڈسکاؤنٹ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام فعال ممبرز کیلئے ہوگا۔ اس معاہدہ کے مطابق جہلم اِن، سزلر ریسٹورنٹ جہلم کا تشہیری مواد جے سی سی آئی کے میگزین اور جے سی سی آئی کی ویب سائٹ پر بغیر چارجز کے شائع ہوگا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز، سیکرٹری جنرل شاہ زیب خان، ممبر جے سی سی آئی عبدالرحمن برگٹ، راجہ فیصل وگھ و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button