دینہ

سابق وائس چیئرمین یونین کونسل مدوکالس ملک صداقت حسین کی دستار بندی

دینہ کے نواحی علاقہ چک اکا کی معروف سیاسی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل ملک صابر حسین مرحوم کی وفات کے بعد ان کی جگہ ان کے صاحبزادے ملک صداقت حسین کو نامزد کیا گیا۔

اس سلسلے میں ملک صابر حسین کے صاحبزادے ملک صداقت حسین کی دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تینوں دیہات چک اکا، ڈھوک اعوان ، بوڑا جنگل سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور پیر فخر نذیر قاسم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

دستار بندی کی تقریب میں ملک ملازم حسین، ملک طالب حسین اور ملک کاشف نے ملک صداقت حسین کی دستار بندی کی جبکہ خصوصی دعا آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف پیر فخرنذیر قاسم موہڑوی نے کی جبکہ تقریب میں ملک حمید اعوان، ملک اعجاز، چوہدری فداء حسین، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق، چوہدری تعلیم اختر، سید امیر شاہ، ملک بنارس، ملک طاہر، مہر زاہد، سید افتخار حسین شاہ، چوہدری محمد افضل، ملک کامران ،عمیراصغر اعوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک صداقت حسین نے کہا کہ میں اپنے والد محترم ملک صابر حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی عوام کی خدمت کروں گا میرے دروازے عوام کی خدمت کے لیے کھلے ہیں علاقے کے لوگوں کی عزت اور خدمت آگے سے بڑھ کر کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button