جہلم

ایدھی سنٹر دکھی انسانیت کی خدمت میں بازی لے گیا۔ ڈاکٹر محمد اسد مرزا

جہلم: عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ ایدھی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی سروس ہے لاوارث لاشیں ہوں یا جھولے کے بچے غرباء میں فری دسترخوان ایدھی فائونڈیشن کی مثال ہے، ضلع جہلم کے سرکل میں جہلم دینہ سوہاوہ میں ایدھی سنٹر اپنی خدمات میں پیش پیش اور نمایاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسد مرزا سرکل انچارج ضلع جہلم نے ایدھی سنٹردینہ میں میٹنگ اور نئے شامل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایدھی سنٹر ایک مربوط چیک اینڈ بیلنس کے تحت چل رہا ہے جس طرح ایدھی سنٹر جہلم اور سوہاوہ اپنی خدمات پیش کر رہا ہے اسی طرح دینہ میں بھی بہتری آئے گی، نئے شامل ہونے والے دل جمی اور جذبہ خدمت انسانیت کے ساتھ ایدھی سنٹر کے معاون ثابت ہوں گے۔

ڈاکٹر اسد مرزا سرکل انچارج نے ایدھی سنٹر دینہ کی کارکردگی اور بورنگ بجلی کی مرمت میں بیگم محمد افضال ڈاکٹر اسد مرزا بیگم ڈاکٹر اسد راجہ عاشق ڈاکٹر رفیق مرزا و دیگر معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شاپد تنویر سابق ای ڈی او(ہیلتھ)میاں مبشر محمودمحمد احسن (فوکس سکول) ڈاکٹر محمد رفیق مرزا، ڈاکٹر محمد اسد مرزا سرکل انچارج، راجہ محمدعاشق، محمد بلال ایڈووکیٹ ،محمد عثمان سپروائزر ،سہیل نواز، آصف اشفاق، سید اقبال شاہ و دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button