جہلم

صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ڈاکٹر سہیل امتیاز، عابد محمود

جہلم: صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارجہلم پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں چھپی ہوئی کالی بھیڑیں صحافت اور صحافتی اداروں کے لئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے، اس کی بے توقیری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قلم کی حرمت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ جہلم پریس کلب اس سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پریس کلب مظلوموں کی آواز بن چکا ھے اور ہر فورم پر ضلع بھر کے شہریوں کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر جہلم پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری، نائب صدر ملک انجم یوسف، سیکرٹری انفارمیشن سید ناصر حسین شاہ، آفس سیکرٹری عبدالغفار آذاد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button