ڈومیلی

ڈومیلی کی تاریخ میں پہلی عظیم الشان فقید المثال تحفظِ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

ڈومیلی کی معروف دینی درسگاہ جامعہ صدیقیہ قادریہ مدنی جامع مسجد ڈومیلی کے زیراہتمام علاقہ ڈومیلی کی تاریخ میں پہلی عظیم الشان فقید المثال تحفظِ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی جو رات 11 بجے تک جاری رہی۔

کانفرنس میں ملک کے ممتاز علماء کرام و مشائخ عظام، قراء کرام اور نامور شعراء و نعت خواں حضرات سمیت علاقہ ڈومیلی کی تقریباً تمام مساجد کے آئمہ و خطبا حضرات کے علاوہ دینہ، راٹھیاں، سکھا، کوٹلی اللہ یار، جکر، جہلم، سوہاوہ، گوجرخان، راولپنڈی، اسلام آباد، ٹیکسلا اور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں سے حضرات علماء کرام نے بمع احباب شرکت کی۔

کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا مدظلہ آف ملتان، مناظر اہل سنت مولانا مفتی محمد شاہد مسعود مدظلہ آف سرگودھا، برکت العصر یادگاراسلاف مولانا مفتی محمد شریف عابر مدظلہ، رئیس دارالافتاء جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم، مسلک اعتدال کے داعی استاذ العلماء مولانا مفتی رشید احمد ارشد مدظلہ مہتمم جامعہ عثمانیہ تعلیم الاسلام جکر جہلم نے شرکت کی۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں شہزادہ اہل سنت صاحبزادہ مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق مدظلہ، مہتمم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم و امیر تحریک خدام اہل سنت و الجماعت صوبہ پنجاب، فخر القراء قاری معاویہ حسن ٹیکسلا اور معروف ثناء خوان مصطفیٰ سید اعجاز حسین شاہ کاظمی آف مظفرآباد خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

مشائخ علماء کرام اور اہل علاقہ نے اس پہلی تحفظ ختم نبوت کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button