سوہاوہاہم خبریں

جہلم میں کورونا کے وار تیز، 2 اساتذہ اور 5 طالبات سمیت 12 افراد میں کورونا سے متاثر

سوہاوہ: ضلع جہلم میں کورونا کے وار تیز ہو گئے، 2 اساتذہ اور 5 طالبات سمیت 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایک سکول سیل، فعال کیسز کی تعداد 33 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میںکورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جس کے بعد ضلع میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہو گئی، ضلع جہلم میں آج مثبت کیسیز کی شرح %4.09 ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سوہاوہ میں 2 اساتذہ اور 5 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سکول 7 دن کے لیے بند کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button