جہلم

جہلم کے صحافی نجف شہزاد کے گھر نامزد ملزمان کا حملہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جہلم: نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرکے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، صحافی برادری سراپا احتجاج، ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے ممبر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نجف شہزاد کے گھر پر نعیم ولد نصیر قوم مصلی ، سکنہ بنی گھرمالہ ، عرفان ولد محمد شفیق قوم جٹ سکنہ بنی گھرمالہ، رضوان ولد عزیز قوم گجر نشے میں دھت ہو کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر معروف سینئر صحافی نجف شہزاد کے گھر داخل ہو گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

نجف شہزاد نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے بھائی انجم شہزاد ولد غلام سرور کو ملزمان نے شدید ذدو کوب کیا، میرے بھائی کو لاتوں، مکوں، ٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور میرے گھر والوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے، شور شرابے کی آوازیں سن کر محلے دار اکٹھے ہو گئے اس طرح بڑی مشکل سے علاقہ مکینوں نے ہماری جان بچائی۔

نجف شہزاد کا کہنا ہے کہ ملزمان انتہائی بااثر ہیں۔ پولیس نے زیر دفعہ 452 ت پ، 506 ت پ، 34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کوگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے تا کہ نجف شہزاد اور اس کے گھروالوں کی عزت نفس سے کھیلنے والے ملزمان اپنے انجام کو پہنچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button