جہلم

جہلم میں محکمہ ایجوکیشن میں کلاس فور کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ مطاہر حیات وٹو

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ لیبر، انفارمیشن کے علاوہ خصوصی افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خصوصی افراد کے فوکل پرسنز سے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی بھرتیوں کے سلسلے میں ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام خالی سیٹس پر تعیناتی میریٹ کی بنیاد پر ہو گی، سرکاری اور نجی اداروں میں خصوصی افراد کے 3% بھرتی کوٹہ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے انہوں نے خصوصی افراد کے فوکل پرسنز سے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن میں کلاس فور کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جس کے لیے تمام خصوصی افراد تک انفارمیشن پہنچائی جائے تا کہ وہ اپنی قابلیت کے لحاظ سے اوپن میرٹ اور 3 فیصد کوٹہ پر ان آسامیوں کے لیے اپلائی کر سکیں، اس کے علاوہ رعایتی ٹرانسپورٹ کارڈ کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں ان کو دور کیا جائے، ایسے ٹرانسپورٹرز جو خصوصی افراد کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں انکی فوری نشاندہی کی جائے ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جائے گا اور ان کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button