پنڈدادنخان

حجامہ طریقہ علاج کو کیئر کمیشن نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی

پنڈدادنخان: حجامہ طریقہ علاج کو کیئر کمیشن نے بھی تسلیم کر لیا ہے، حجامہ صرف رجسٹرڈ طبیب ہی کرسکتا، طب یونانی و اسلامی کو فروغ دے کر ملک کے لیے لاکھوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حکیم محمد احمد سلیمی نے راولپنڈی ڈی طیبہ کالج میں پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدل خالق کونسل فار طب وزارت صحت حکومت پاکستان کی زیر صدارت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فاضل طب و جہرات پہلے دو سال ایکونسی ایف ایس سی کروانے کے بعد سال سوم و چہارم کو ایسویسی ایٹ ڈگری کے مساوی قرار دلوانے کے لیے کاوشیں تیزی سے جاری ہیںحجامہ طریقہ علاج کو کیئر کمیشن نے بھی تسلیم کرلیا ہے، حجامہ صرف رجسٹرڈ طبیب ہی کرسکتا طب یونانی و اسلامی کو فروغ دے کر ملک کے لیے لاکھوں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔

اس موقع پر وائس چیئر مین امتحانی کمیٹی نیشنل کونسل فار طب حکیم شہزاد جاوید اور حکیم سید اختر علی شاہ بخاری آف پنڈدادنخان، پروفیسر حکیم عبدالحفیظ، پروفیسر حکیم بشارت احمد، حکیم چوہدری عمران بشار، حکیم عاطف علی شاہ، حکیم محمد جاوید، حکیم ممتاز احمد عطاری سمیت ملک بھر سے حکماء حضرات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سال چہارم میں کامیاب ہونے والے طلبا میں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button