جہلماہم خبریں

ملک کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کا وقت قریب آگیا ہے۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں 26 نومبر کا دن ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا، پاکستان میں اس وقت 2 مختلف راستے ہیں، ایک وہی راستہ جس پر پاکستان 75سال سے چلتا آرہا ہے، ایک ایسا راستہ جس پرپاکستان کے فیصلے باہرسے ہو رہے ہیں۔

حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے اس نظام کو تبدیل کرنے کا وقت قریب آگیا ہے، اب اس طریقے سے پاکستان کو چلنے نہیں دینا، جہاں چوروں نے ایک ہزار ارب روپے چوری اور پھر کمال مہارت سے معاف کرالئے۔

پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں جمہور کے لئے فیصلے نہیں ہوتے، فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں نتیجہ یہ ہوا کہ دنیا آگے نکل گئی۔

موجودہ امپورٹڈ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ 7 ماہ میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اوربجلی کی قیمتیں آسمان پر چلی گئیں،ملک کی برآمدات تیزی کے ساتھ گرتی جارہی ہے، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے کسانوں نے فصلوں کی بجائی روک لی ہے۔عوام کی زندگیاں بدحال ہوگئی اور چوروں نے ایک ہزار ارب روپے چوری کرنے کے بعد معاف کرالئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام کو تبدیل کرنے کاوقت قریب آگیا ہے، پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ اب پاکستان کی سب سے بڑی تاریخ بن چکا ہے،ایک نیا اورحقیقی طور پر آزادپاکستان بننے جارہا ہے۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے،ہم سکیورٹی کے تمام انتظامات کرنے جارہے ہیں، زندگی اورموت کے فیصلے اللہ کرتا ہے،پنڈی والے خوش قسمت ہیں یہ معرکہ پنڈی میں کھیلا جائے گا، پنڈی والے عمران خان کا ہر اول دستہ بنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button