
دینہ: قتل یا خودکشی؛ دینہ کے نواحی علاقہ میں 22 سالہ دوبئی پلٹ نوجوان کی گھر سے لاش برآمد، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ پنڈوری میں 22 سالہ دوبئی پلٹ نوجوان جمروز ولد محبوب عمر لاش کمرے سے ملی جس کے گردن میں بجلی کی وائر تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
نوجوان کی پراسرار موت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا، قتل ہے یا خود کشی پولیس محو تفتیش ہے۔