دینہ

اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم کا تجاوزات کے خلاف ان ایکشن؛ منگلا روڈ ، مین چوک اور مین بازار کا دورہ

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم کا تجاوزات کے خلاف ان ایکشن ، منگلا روڈ، مین چوک اور مین بازار کا دورہ، ناجائز تجاوزات کو فی الفور ہٹانے کی ہدایت جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

گزشتہ روز مین چوک ، منگلا روڈ اور مین بازار کا دو رہ کیا اور ناجائز تجاوزات کو فی الفور ہٹانے کے احکامات جاری کیے، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی اور کہا کہ اس میں کسی قسم کی کو ئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری اور دوکاندار حضرات شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں، آئندہ اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button