پی ایم ڈی سی انتظامیہ کی جانب سے عبدالغنی پلازہ کھیوڑہ کے مکینوں کو نکالے جانے پر خواتین کا احتجاج
کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی انتظامیہ کی جانب سے کئی سالوں سے مقیم عبدالغنی پلازہ کے مکینوں کو نکالے جانے پر خواتین سراپا احتجاج، شمامہ چوک پر دھرنا دے دیا، پی ایم ڈی سی انتظامیہ اور عبدالغنی پلازہ کے مکینوں کے درمیان عرصہ داراز سے عدلیہ میں کیس چل رہا تھا جو کہ کیس پی ایم ڈی سی نے جیت لیا تھا، پولیس کی بھاری نفری جب مکان خالی کروانے پہنچی تو عورتوں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔
عوامی لیڈر و معروف سماجی شخصیت ملک وقار عباس کی قیادت میں پی ایم ڈی سی انتظامیہ سے مذاکرات کیے گئے اور دو دن کا ٹائم دیا گیا کہ دو دن کے اندر جگہ خالی کی جائے ورنہ پھر سے پولیس جگہ خالی کروانے آئے گی۔
کھیوڑہ متاثرین غنی پلازہ اور پی ایم ڈی سی کے مابین زیر سماعت میںورانٹ دخل کا حکم جاری ہو چکا تھا جس کے تحت کم و بیش پندرہ خاندان اور بیش قیمت جائیداد اور سرچھپانے کی چھت سے محروم ہو جاتے جس وارنٹ دخل کے خلاف نگرانی ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان کے پاس دائر ہوئی۔
تفصیلی بحث سنتے ہوئے وارنٹ دخل کی کارروائی کو معطل کر دیا جس کی بدولت غریب خاندانوں کو سکھ کا سانس ملا ان خاندانوں کی طرف سے کیس کی پیروی ماہر قانون دان و سابق صدر بارایسوسی ایشن راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ ہائی نے کی نے عدلیہ سے سٹے لے لیا سیشن جج نے غنی پلازہ متاثرین سے خالی کروانے کے احکامات کینسل کر دئیے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے یہاں پر مقیم ہیں اور ہمیں یہاں سے زبردستی نکالا جا رہا اس سے پہلے پی ایم ڈی سی انتظامیہ نے دوکانیں ہم سے چھین لی ہیں جو کہ ہمارا ذریعہ معاش تھا ہم سے ظلم کیا جا رہا ہے ہمارے بچے اور بڑے اس کیس کی پیروری کرتے ہوئے وفات پا گئے ہیں ہم نے لاکھوں روپے لگا کر مکان بنائے ہیں اور اب ہمیں یہاں سے نکالا جا رہا ہے ہمارے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں ہم چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کر کہاں جائیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔