سانحہ کھیوڑہ؛ لواحقین تاحال مالی امداد کے منتظر، ڈپٹی کمشنر کا لواحقین کے پاس آنا بھی سیاست کی نظر ہو گیا

کھیوڑہ: سانحہ کھیوڑہ میں دولہا دولہن سمیت سات افراد شہید ہوئے آج ایک ماہ ہونے والا ہے مگر افسوس کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کیا گیا۔
تحصیل انتظامیہ نے سانحہ ہونے کے بعد لواحقین اور شہریوں کو یقین دلایا کہ ڈی سی جہلم لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے آئیں گے مگر افسوس کہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے بھی اپنا وقت سے کچھ لمحہ نکال کر شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت نہ کر سکے ڈی سی جہلم کا کھیوڑہ لواحقین کے پاس آنا بھی سیاستدانوں نے سیاست کی نظر کر دیا کیا۔
کھیوڑہ شہر پاکستان کا حصہ نہیں کیا شہید ہونے والے افراد پاکستانی شہری نہیں تھے اتنا بڑا قیامت خیز سانحہ ہوا پورا علاقے کی عوام نے سوگ منایا اور دکھ کا اظہار کیا، کھیوڑہ شہر کا نمک پورا پاکستان کھاتا ہے مگر اس کا حق کوئی نہیں ادا کرتا۔
سماجی حلقوںکا کہنا ہے کہ ویسے تو کوئی فنکار کوئی گلوکار کوئی بڑا صحافی کوئی بڑا اینکر مرے تو وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی مرنے والے افراد کے لیے لواحقین کے ساتھ بیس تیس لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے گھر اظہار ہمدردی کے لیے پہنچ جاتے ہیں مگر افسوس کہ کھیوڑہ سانحہ میں شہید ہونے والے ساتھ افراد کے لیے انکے پاس ٹائم نہیں تھا اور کیا قومی خزانے میں ان کو مالی امداد دینے کے لیے پیسے نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم میاں شہباز شریف وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ کچھ تو خدا کا خوف کریں قومی خزانے پر ان شہیدوں کا بھی اتنا ہی حق تھاجتنا آپ نے دوسروں کی مالی امداد کی کھیوڑہ شہر مزدوروں کا شہر ہے اور سات شہید ہونے والوں کا تعلق بھی مزدوری کرنے والے گھرانے سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ان کے لواحقین کے پاس آکر تعزیت کرنے کا وقت نہیں تھا تو نہ آئیں مگر قومی خزانے سے وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ مالی تعاون کرنے کا اعلان کر کے عملدرآمد کریں ان شہیدوں کے لواحقین کا بھی حق ہے قومی خزانے پر جس طرح دوسروں کے ساتھ لاکھوں روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہیں۔