جہلماہم خبریں

تبدیلی حکومت اپنی آخری سا نسیں لے رہی ہے۔ چوہدری لال حسین

جہلم: عوام کو تبدیلی اور ترقی کے خواب دکھا نے والوں کا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، عوام ان کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں کیو نکہ غربت اور مہنگائی کے خاتمے دعویداروں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم پی اے شہنشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ سے عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے مگر حکومت اپنی کارکردگی پر خود کو شاباشی دے رہی ہوتی ہے انھیں عوام کی مشکلات کی رتی برابر پرواہ ہی نہیں ہے۔

چوہدری لال حسین نے کہا کہ تبدیلی حکومت اپنی آخری سانسیں لیتی دکھا ئی دے رہی ہے کیونکہ ایسا وطیرہ رکھنے والے زیادہ دیر اقتدار پرقابض نہیں رہیں گے ، پی ٹی آئی نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اب عوام ان کی چکنی چوپڑی باتوں میں نہیں آئیں گے اور تبدیلی کا بائیکاٹ کر یں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button