دینہاہم خبریں

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ، ٹی ایچ کیو بنانے پر غور

دینہ: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ صبح سویرے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچ گئے، ایمرجنسی وارڈ آئی بلاک، ادویات کے اسٹور روم اور ہسپتال کے دیگر حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی اور سہولیت کے بارے میں پوچھا، صفائی ستھرائی اور ہیلتھ کونسل کو موثر بنا کر سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچ گئے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق بھی ہمراہ تھے، دورے کے دوران کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی اور ہسپتال کی طرف سے سہولیات کے بارے میں پوچھا جس پر اطمینان کا اظہار کیا، ایمرجنسی وارڈ، آئی بلاک اور ادویات کے اسٹور روم سمیت دیگر حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ غریب اور مجبور لاچار مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کی مشکلات اور پریشانیوں میں کمی کا سبب بنایا جائے اور مریضوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، اس میں کوئی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ سے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو تحصیل ہیڈ کواٹر بنانے کی بات بھی زیر غور آئی، دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم میاں مظہر حیات، اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اویس خٹک اور دیگر افراد بھی موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button