دینہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پٹرولنگ زراعت بلوچ کا پی ایچ پی چک اکا کا دورہ

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پٹرولنگ زراعت بلوچ نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کا دورہ کیا اور تمام پوسٹ انچارج ڈسٹرکٹ پٹرولنگ پولیس جہلم سے میٹنگ بھی کی۔
انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ کا وزٹ کیا اور ریکارڈ وغیرہ کو چیک کیا، تمام بہترین پوسٹ انچارج اور محرران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان مال کی حفاظت اولین فرض ہے اور اس میں میں کسی بھی صورت میں غفلت لاپروائی برداشت نہ کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی ہونی چاہیے اور دوران سفر مسافروں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے اور مدد پہنچائی جائے۔