کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے اہم کردار طلباء و طالبات و اساتذہ کا ہے۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان: کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے سب سے اہم کردار طلباء و طالبات و اساتذہ کا ہے مگر افسوس کہ آج کے اس دور میں اساتذہ کو عزت و احترام کی بجائے رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار دھریالہ جالپ دارارقم سکولز کی تقریب سے سابق تحصیل ناظم و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں آئے ہوئے تمام والدین سے گزارش ہے کہ خداراہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے غور فکر کر کے اچھے اداروں کا انتخاب کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنے اساتذہ کا احترام کر سکیں، ماشا ء اللہ دارارقم سکولز سسٹم تحصیل پنڈدادنخان کے اندر احسن و منظم طریقے سے اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار والدین کا ہے۔ محمد یابسین خان
انہوں نے کہا کہ مجھے اس تعلیمی ادارے کی تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے، میں سکول میں غریب مستحق بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی تعاون کرنے کا اعلان کرتا ہوں ایسے والدین جو اچھے اداروں میں اخراجات برداشت نہ کرنے کی وجہ سے محروم ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں، انشاء اللہ میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آج یہی طلباء و طالبات جو یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں انھوں نے ہی مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کر کے اپنے ملک پاکستان والدین و استاتذہ اور اپنے علاقے کا نام روشن کرنا ہے میں آج اس موقع پر ایم ڈی دارارقم سکولز پاکستان محمد یابسین خان اور عبدالاحد احمد گوندل کو مبار ک باد پیش کرتا ہوں جنھوں نے ہمارے علاقہ کے ہونہار طلباء و طالبات میں تعلیم و تربیت کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔