پنڈدادنخان میں 2 مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں بجلی کا پول نصب کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ کے گاؤں کریالہ جالپ میں شاہ فیصل ولد عبدالقدیر اور بلال ولد عیسیٰ خان سکنائے تحصیل شرنگل ضلع اپر دیر بجلی کا پول نصب کر رہے تھے کہ پول بجلی کی مین لائن سے ٹکرا گیا۔

پول بجلی کی مین لائن سے ٹکرانے کے نتیجہ میں دونوں مزدور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، مزدوروں کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دونوں کی میتیں آبائی گاؤں روانہ کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button