جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شراکت سے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں دوروزہ انٹرپروینیورشپ اینڈ مارکیٹنگ گالا کا اہتمام کیا گیا۔ نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس حافظ غلام مصطفیٰ مہمانِ خصوصی، یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے اپنے پروجیکٹس انفارمیشن کے لیے رکھے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس کی شراکت سے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں دوروزہ انٹرپروینیورشپ اینڈ مارکیٹنگ گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس حافظ غلام مصطفیٰ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی گئی۔
پروگرام میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے اپنے پروجیکٹس انفارمیشن کے لیے رکھے نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ غلام مصطفیٰ نے طلباء کی محنت کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔
تقریب کے شرکاء میں سابق ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس عامر سہیل بھی شامل تھے۔